Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

زیتون کی کاشت سے ملک کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زیتون کی کاشت سے ملک کو...
شائع 15 مارچ 2021 12:57pm

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زیتون کی کاشت سے ملک کو فائدہ ہوگا، لاکھوں ڈالر بچت ہوگی، فوڈ سیکیورٹی، روزگار فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنج ہیں، شجرکاری مہم میں پھلوں کے درخت بھی لگائے جائیں گے، اس کا مقصد نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،زیتون کی کاشت سےپورےملک کو فائدہ ہوگا،لاکھوں ڈالر بچت ہوگی ،فوڈسیکیورٹی پاکستان کیلئےبڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلےسال30لاکھ اوردوسرےسال40لاکھ ٹن گندم درآمدکی،رواں سال چینی بھی درآمد کرنی پڑی،زرمبادلہ کےذخائربھی ایک بڑا چیلنج ہے،حکومت میں آئے توبڑا تجارتی خسارہ تھا،ہم نےبرآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کوموسمی تبدیلی کا بھی سامنا ہے،پاکستان موسمی تبدیل سےمتاثرہونے والے10ممالک میں شامل ہے،عوام کو روزگار فراہم کرنا بھی بڑا چیلنج ہے،شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی بھی بڑا چیلنج ہے،موسمی تبدیلی سےآنےوالی نسلوں کوخطرہ ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10بلین ٹری منصوبےکامقصدآنےوالی نسلوں کوبچاناہے،ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا میں بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ زیتون کی برآمد سے ملک میں زر مبادلہ آسکتا ہے،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زیتون لگ سکتا ہے ،دریائے سندھ کے دائیں طرف زیتون کی کاشت ہوسکتی ہے،زیتون کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے،اللہ نے ہمیں12موسم دیے لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا،ہم ملک بھر میں پھلوں کے درخت بھی لگائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر نوشہرہ پہنچے ہیں جہاں پر انہوں نے زیتون کا پودا لگا کر زیتون کی شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

اس موقع پرگورنر ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،معاون خصوصی ملک امین اسلم اوروزیردفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجودتھے۔

وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ زیتون کی فروغ دس بلین ٹری پلان کا حصہ ہے۔

زیتون کی شجرکاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کاحصہ ہوگی ، مہم کے تحت موزوں مقامات پرزیتون کی شجرکاری کی جائے گی، زیتون کی کاشت سےناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

pm imran khan

KPK

Nowshera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div