Aaj News

جمعرات, جون 13, 2024  
06 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 98 اموات، 4,974 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 01 اپريل 2021 09:14am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 98افرادانتقال کرگئے جبکہ 4,974 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14,530ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد672,931ہوگئی۔

ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,974 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار 680 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ23ہزار181افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں88ہزار099،اسلام آباد میں58ہزار557،بلوچستان میں19ہزار576 ،گلگت بلتستان میں5033اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار805کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 98 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14530ہوگئی۔

کورونا وائرس سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4502افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6427،خیبرپختونخوا میں 2363،اسلام آباد میں572،بلوچستان میں208اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث355 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ53ہزار127 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,303مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,148افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ05ہزار274مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران50ہزار055کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4974افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ247ہزار37افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronatest