Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ: رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے...
شائع 05 اپريل 2021 10:30pm

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ رانا ثنا اللہ کو پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ نے 1990 سے 2019 تک عوامی عہدوں پر کام کرتے ہوٸے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے تنخواہ وصول کی، اس کے علاوہ ان کی آمدن کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے جبکہ والد سے انہیں دس کنال زرعی زمین اور دو مکان وراثت میں ملے۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے اثاثوں کی قیمت کم ظاہر کی۔ انکی تمام جائیدادیں اے این ایف نے منجمد کیں، پندرہ جائدادوں کا رانا ثناءاللہ نے کہیں ذکر نہیں کیا، تحقیقات کے لیے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔

رانا ثناء اللہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے کہ نیب ابھی تک ان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، رانا ثناء اللہ نے تمام جائیدادیں انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر دی ہیں۔

عدالت نے وکلا کے دلاٸل مکمل ہونے پر رانا ثناءاللہ کی پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div