Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ این سی او سی آج فیصلہ کرے گی

اسلام آباد:ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلیں گےیا نہیں؟ کورونا...
شائع 06 اپريل 2021 08:53am

اسلام آباد:ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلیں گےیا نہیں؟ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث مزید کیا اقدامات کئے جائیں ؟،این سی او سی آج فیصلہ کرے گی۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر(این سی او سی )میں آج اہم اجلاس ہوگا،جس میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر کو قابو کرنے کیلئے آج اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں سے متعلق بھی اہم فیصلہ متوقع ہے،تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا مستقل بند کئے جائیں؟وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم مشاورت کریں گے جبکہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا،رمضان ایس او پیزپرعلمائےکرام کی تجاویزکا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

این سی او سی کی ہدایات پر اب تک پبلک ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں محدود اوراجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی ہفتے میں 2 روز اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

فیصلے کا اطلاق تمام نجی ٹرانسپورٹ، گُڈز، فریٹ اور ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

تعلیم

Opening

Schools

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div