Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چوہدری شوگرملز کیس:نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرادیا

لاہور:چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر مسلم لیگ(ن)کی...
شائع 06 اپريل 2021 03:04pm

لاہور:چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا ،جس میں انہوں نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نےچوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ،مریم نواز کا جواب 6 صفحات پر مشتمل ہے ۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز نے نیب کی دائر کردہ ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

مریم نوازنے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، نیب سیاسی انجیئنرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے،نیب کی درخواست سے لگتا ہے کہ چیئرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ضمانت منظور کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا مؤقف سننے کے بعد میرٹ پر ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔

مریم نواز کی جانب سے جواب میں مزید کہا گیا کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں، حکومتی ایما اور سیاسی بنیادوں پر نیب کارروائی کر رہا ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ

مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،مریم نواز مفتاح اسماعیل کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گی۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق مریم نواز صحت میں بہتری کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 اور صوبائی حلقہ پی پی 84 کے معرکے کی نگرانی کریں گے۔

NAB

LHC

Maryam Nawaz

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div