Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سیاسی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ،...
شائع 06 اپريل 2021 08:40pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں کابینہ میں متوقع تبدیلی اورریفارمز پر مشاورت کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ عمران اسماعیل ،عامرمحمود کیانی ، سینیٹرسیف اللہ نیازی اور علی ظفر نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم سیاسی و حکومتی امور ،، قومی سیاسی امور، کابینہ میں متوقع تبدیلی اورریفارمز پرمشاورت کی ۔ وفاقی حکومت کی نئی سیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم نے سیاسی کمیٹیوں سے مشاورت کرکے اہم فیصلے کرلئے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div