Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'وزیراعظم عمران خان چینی اسکینڈل میں خودملوث ۔ ۔ ۔'

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ...
شائع 07 اپريل 2021 06:58pm

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے اپنا سینیٹر منتخب کروانے کے لئے ہمارے لوگوں کو پیسوں کی آفر کی۔ جہانگیر ترین نے آج عدالت میں سیاسی قوت کا جو مظاہرہ کیا، کیا اس سے ان کے خلاف کارروائی رک جائے گی؟؟ وزیر اعظم چینی اسکینڈل میں براہ راست ملوث ہیں ۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشننز میں پنجاب سے اپنا سینیٹر بنوانے کے لئے ن لیگ کے ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی.

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آج 8 ایم این ایز اور 15 ایم پی ایز کے ساتھ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کیا اب انکے خلاف کارروائی رک جائے گی؟؟ چینی سکینڈل میں وزیر اعظم عمران خان بطور وزیر تجارت خود ملوث ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پرویز الہی اور مونس الہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہوئے عوام اور مہنگائی کا رونا دھونا بند کریں، مہنگائی کے ذمہ دار حکومت کے اتحادی بھی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div