Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی: اسکولز میں فزیکل کلاسز شروع کروانے کی کوششیں

کراچی میں پرائیوٹ اسکول کی مخلتف ایسوسی ایشنز پہلی سے آٹھویں...
شائع 07 اپريل 2021 07:03pm

کراچی میں پرائیوٹ اسکول کی مخلتف ایسوسی ایشنز پہلی سے آٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز کی بندش ختم کرانے کے لیئے متحد ہوگئیں ۔

پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔

نجی اسکولوں کی مختلف ایسوسی ایشنز نے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید طارق شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی ضلع کورونا سے شدید متاثر نہیں ہے وزیر اعلیٰ سندھ بلا جواز تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرائیں۔

سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچئیرمین حیدر علی نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن لگائی جائے اور ان کو بھی فرنٹ لائن ورکر تصور کیا جائے۔

پیک پرائیوٹ اسکول میجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ شہزاد اخترنے موقف اختیار کیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔

آل پرائیوٹ اسکول میجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین طارق شاہ نے حکومت کو خبردار کیا کہ ہم پورے سندھ میں رابطے میں ہیں،تعلیم کو بند کر کے ہم کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے سندھ میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

Karachi: Private schools will not burden parents with extra fees

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div