Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ: مردم شماری سے متعلق متحدہ کی اپیل قابل سماعت قرار

سپریم کورٹ نے دوبارہ مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی...
شائع 07 اپريل 2021 07:09pm

سپریم کورٹ نے دوبارہ مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی اپیل قابل سماعت قرار دیدی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیے۔

جسٹس مشیر عالم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی اپیل پر ان چیمبر سماعت کی، جسٹس مشیر عالم نے اپیل سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے مرکزی درخواست کھلی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وکیل بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے، رجسٹرار آفس نے مرکزی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div