Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

باغ آزاد کشمیر، تعلیمی اداروں میں کورونا پھیلنے لگا

باغ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں کورونا پھیلنے لگا ہے اور...
شائع 07 اپريل 2021 11:06pm

باغ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں کورونا پھیلنے لگا ہے اور گرلز انٹر کالج میں ٹیسٹنگ کے دوران سترہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جن میں چودہ طالبات۔ دو اساتذہ اور ایک ملازم شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے چودہ دن کے لیے کالج بند کردیا۔

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 102جانیں لے لیں جبکہ مزید 4,004افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 15,026افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 700,188افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,004 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7 لاکھ 00 ہزار 188ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 238 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ37ہزار594افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں93ہزار862،اسلام آباد میں62ہزار775،بلوچستان میں19ہزار942 ،گلگت بلتستان میں5064اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار713کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 102 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15026ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div