Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کل لاہور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے۔ وزیراعلی...
شائع 08 اپريل 2021 06:38pm

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات اور اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے،جس میں وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی جانب سے مہنگائی اور کورونا کی روک تھام اور اسکے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ اور والٹن ائیرپورٹ پر لاہور سینٹرل بزنس کے میگاپراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div