Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورکمانڈرز کانفرنس، علاقائی اور اندرونی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی ...
شائع 08 اپريل 2021 07:14pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکاء نے عالمی،علاقائی اور اندرونی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پراعتمادکااظہار کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مشرقی سرحدوں،ایل اوسی کی صورتحال پرغور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہدکیساتھ بھرپوریکجہتی کااعادہ کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کانفرنس میں خیبرپختونخواکےضم اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ بھی لیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div