Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے حکام نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کیا ہے کہ ملک میں...
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2021 08:56pm

شمالی کوریا کے حکام نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کیا ہے کہ ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کو 'قومی وجود کا مسئلہ' قرار دیا اور عالمی ادارہ صحت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے شمالی کوریا کےلئے نمائندہ خصوصی ایڈوین سلواڈور نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں 23 ہزار 121 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں. ان ٹیسٹوں میں سے 732 ٹیسٹ 26 مارچ سے یکم اپریل کے دوران کئے گئے ہیں لیکن حاصل کردہ نتائج میں کسی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔

تاہم ملک میں کووڈ 19 کے شبہے سے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

WHO

North Korea

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div