Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونےکاسلسلہ جاری...
شائع 08 اپريل 2021 11:08pm

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونےکاسلسلہ جاری ہے گورنمنٹ بوائز دہلی سیکنڈری اسکول کریم آباد میں وائرس کےدو مثبت کیسز سامنے آگئے۔

کراچی کے اسکولوں میں کورونا وائرس کےکیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کریم آباد میں قائم بوائز دہلی سیکنڈری اسکول میں دوروزقبل اساتذہ کے ٹیسٹ لئے گئے، اسکول کی ایک خاتون ٹیچراورایک نویں جماعت کےطالبعلم میں وائرس مثبت پایا گیا۔

ضلعی تعلیمی افسر نے ٹیچراورطالبعلم کو قرنطینہ کےلئے چھٹی دیدی تاہم اسکول کےدیگر تدریسی اور انتظامی معاملات جاری ہیں۔ اس سے قبل گلشن اقبال، ناظم آباد اور ملیرکے اسکول اور کالجوں میں بھی وائرس کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div