Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گریڈ ایک سے سولہ تک سیکڑوں اسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2021 12:14am

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

وفاقی حکومت کاگریڈ1سے16کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا گیا۔

آسامیوں میں ٹرانسفر،پوسٹنگ اورترقی سےخالی آسامیاں شامل نہیں، کابینہ کمیٹی کی وزارتوں کوایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی گئی، صحت،تعلیم اورپولیس سےگریڈ1سے16کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی،

اخراجات میں کمی اور وسائل کےبہتراستعمال کیلئے کابینہ کمیٹی نےفیصلہ کیا۔ آسامیاں ختم ہونےسےتنخواہوں اورپنشن کی مدمیں اربوں کی بچت ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div