Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سندھ کی جامعات کا کنٹرول ایچ ای سی کے حوالے

سندھ میں محکمہ بورڈ ز و جامعات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔...
شائع 09 اپريل 2021 06:57pm

سندھ میں محکمہ بورڈ ز و جامعات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کےمطابق سندھ کی جامعات کا کنٹرول ہائیرایجوکیشن کمیشن کودیئے جانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سندھ کی جامعات کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کےمطابق سندھ کی جامعات اور بورڈز کےکنٹرول کےلئے نیا محکمہ بنایا جائیگا۔

محکمہ بورڈز وجامعات کا نیا نام ٹیکنیکل ایجوکیشن و بورڈز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری کے بعد اس معاملے کو سندھ کابینہ سے بھی منظور کرایا جائے گا ٹیکنیکل ایجوکیشن و بورڈز کے محکمے کے لیے نیا سیکریٹری مقرر کیا جائے گا۔