Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونےکا امکان

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات 2روپے فی لٹرتک سستی ہونےکا امکان...
شائع 15 اپريل 2021 12:20pm

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات 2روپے فی لٹرتک سستی ہونےکا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کاامکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے لیٹرتک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوموصول ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 2،2 روپے کمی کی تجویزہے ،پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے، قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا،قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے اورڈیزل کی نئی قیمت 111.08 روپے ہو جائے گی۔

OGRA

اسلام آباد

petroleum price increase

Petrol

diesel