Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات ، جاں بحق افراد کی تعداد 16,316 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2021 12:18pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید73اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 16,316ہوگئی جبکہ کورونا کے5,152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 761,437ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,152 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 61ہزار 437 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 72 ہزار 729 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ70ہزار338افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 06ہزار500،اسلام آباد میں70ہزار079،بلوچستان میں20 ہزار940 ،گلگت بلتستان میں5182 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے15ہزار669کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 73 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 16316ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4553افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7457،خیبرپختونخوا میں 2899،اسلام آباد میں642،بلوچستان میں223اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث439 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ82ہزار276 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,515مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,362 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ62ہزار845مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران60ہزار162کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5152افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ204ہزار52افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div