Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان کا ایک ایسا علاقہ جہاں سگریٹ کا نام و نشان نہیں

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں ایک ایسا گاؤں ہے، جہاں اب سگریٹ کا...
شائع 29 اپريل 2021 10:51am

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں ایک ایسا گاؤں ہے، جہاں اب سگریٹ کا نام و نشان نہیں ہے؟ جی! پاکستان کا ایک ایسا گاؤں، جہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن کا ایک نواحی گاؤں 493 گ ب میں چرس، افیون، ہیروئن تو دور کی بات ہے کسی دکان پر سگریٹ تک دستیاب نہیں۔

سوچنے کی بات ہے کہ جب ایک کمیونٹی اس روایت کو قائم رکھ سکتی ہے تو بطور قوم ہم اپنے آج اور آنے والے کل کو صحت مند کیوں نہیں بنا سکتے؟ جب اس کے نقصانات کو جانتے ہوئے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے اس عادت کا شکار ہوں تو پھر خود سگریٹ پی کر اپنے ہی بچوں کے بیمار والدین کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ خود کو ابھی ذہنی طور پر تیار کیجئے۔ سگریٹ نوشی کو اپنوں کے لیے ترک کیجئے۔

جہاں حکومت کورونا وبا کے حوالے سے کافی سنجیدہ نظر آتی ہے ، وہیں حکومت کو چاہیے کہ سگریٹ پر ٹیکسز بڑھائے۔ قیمت بڑھے گی تو استعمال میں کمی ممکن ہو گی۔ حکومت اگر پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے تو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ وزارت صحت کو بھی سگریٹ کی ڈبی پر ''خبردار! تمباکو نوشی مضر صحت ہے، اس کا انجام منہ کا کینسر ہے۔‘‘ سے آگے بڑھ کر سوچنا ہو گا اور ذمہ داری نبھانا ہو گی۔

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div