Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

'ترین کو چھیڑا تو عمران خان ایکسپوز ہوجائیں گے'

مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری کہتے ہیں پی ٹی آئی والے اپنے...
شائع 02 مئ 2021 11:27pm

مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری کہتے ہیں پی ٹی آئی والے اپنے حلقوں میں جا نہیں سکیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام دس ود ثنابُچہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاجس علاقے میں سانس نہیں لیا جاسکتا وہاں بھٹو زندہ کردیا۔کراچی کا بجٹ لاہور سے 2 گنا سے بھی زیادہ ہے۔کراچی میں جائیں تو بدبو، لاہور میں اترو تو خوشبو۔

انہوں نے کہا فیصلہ کرنےوالےنوازشریف ہیں،ووٹ انکی تصویرپرہی ملتا ہے۔کوئی بھی فیصلہ ہو شہبازشریف اسے قبول کرتے ہیں۔

طلال چوہدری کاکہنا تھاترین کی کمائی کاحصہ عمران خان لےچکےہیں۔لڑائی یہ ہےکہ عمران خان اب حصہ نہ مانگیں۔ ترین کوچھیڑا توعمران خان ایکسپوز ہوجائیں گے۔عمران خان لوگوں کی نظر میں مومن بنے ہوئے ہیں۔

ن لیگی رہنماء نے کہاراجہ ریاض اور فرخ حبیب کا کوئی موازنہ نہیں۔راجہ ریاض تو جگہ جگہ پھرنے والے انسان ہیں۔

استعفوں کےمتعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہااستعفےتب ہی فعال ہوں گےجب پوری اپوزیشن استعفے دے۔

پی ڈی ایم کے متعلق بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہارمضان کےبعدپی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس ہوگا۔امید ہے پیپلزپارٹی اور اے این پی اپنی غلطی تسلیم کریں گے۔

بشیر میمن کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہابشیر میمن ایک ذمہ دار افسر ہیں، انکے پاس ثبوت ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div