Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع

لاہور:کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیسز میں پاکستان تحریک...
شائع 03 مئ 2021 11:21am

لاہور:کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر سیشن اور بینکنگ عدالت پیش ہوئے۔

دونوں عدالتوں نے تفتیش مکمل نہ ہونے پر جہانگیر ترین سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع کر دی، عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کی حتمی مہلت دے دی۔

بعدازاں جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی بات کا جواب نہیں دوں گا، انہیں ایسا بیان زیب نہیں دیتا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما ءراجہ ریاض اور نعمان لنگڑیال سمیت اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت پہنچی جنہوں نے اپنے قائد کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،کارکنان کی جانب سے گل پاشی اور نعرے بازی کی گئی۔

money laundering

lahore

Sessions Court

Bail

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Banking Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div