Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'کرپشن کرنیوالوں کیلئے پنجاب میں جگہ نہیں'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ ماضی میں نمائشی منصوبے...
شائع 03 مئ 2021 11:30pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کر کے قومی خزانہ لٹایا گیا ، ہم نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا،کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ضرور ہوگا۔ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اورخرابیوں کو دور کر رہی ہے ۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے،کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔پنجاب کے تمام ترقیاقی منصوبوں پر نظر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div