Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آٹھ ہزارسےزائد فیس لینے والے نجی تعلیمی اداروں کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد کمی کی ہدایت

حکومت نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ ملک میں ...
اپ ڈیٹ 03 مئ 2021 09:50pm

حکومت نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کے پیش نظر طلباء کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد رعایت دیں۔

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نجی تعلیمی اداروں کے ریگولیٹری ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق فیس میں رعایت اس سال اپریل سے نجی تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے تک دی جائے گی۔

تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ فیس میں رعایت کا اطلاق ان نجی تعلیمی اداروں پر نہیں ہوگا جن کی ماہانہ فیس آٹھ ہزار روپے سے کم ہے۔

خط میں کہا گیاہے کہ اگر اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں کےلئے فیس چالان جاری کر دیے گئے ہیں یا فیس ادا کر دی گئی ہے تو اسے آئندہ مہینوں کی فیس میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طلباء کے والدین اور سرپرستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیس بروقت ادا کریں۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div