Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا کی صورتحال خطرناک قرار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا وائرس کی صورتحال...
شائع 04 مئ 2021 07:29pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ہمیں اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے، چاہتا ہوں صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے کے اہم ڈاکٹرز سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سیمی جمالی اور ڈاکٹر قیصر سجاد سمیت دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد کورونا صورتحال کا جائزہ لینے اور کنٹرول کرنا ہے، آپ تمام ڈاکٹرز کی رہنمائی اور معاونت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دیں کہ پرائیویٹ اسپتالوں کو کولڈ چین اور ویکسین دی جائے، چاہتا ہوں صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگے، ہمیں اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے بتایا کراچی میں وائرس کی شرح 12.87 فیصد ، حیدرآباد میں 18.02 فیصد اور سکھر میں 6.85 فیصد ہے، وزیراعلی کا کہنا تھا کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ہمیں ہر حال میں رضاکارانہ طورپر ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے، ہم کراچی کے ضلع شرقی، جنوبی اور حیدرآباد میں سخت اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر قیصر نے وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ٹرانسپورٹ پر پابندی اچھا اقدام ہے، انہوں نے کہا یہ افسوس کی بات ہے کورونا سیاست کے نظر ہو رہا ہے، ایس او پیز پر مزید عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئں، ویکسین بڑے عمر کے افراد کو گھروں میں لگانے کے انتظام بھی کئے جائیں، ای پی آئی ویکسین کے ساتھ بچوں کو کورونا ویکسین لگانی چاہئے،

انہوں نے تجویز دی کہ ایک مرکزی ڈیسک ہونی چاہئے جو مریضوں کو اسپتالوں میں خالی بستروں کی آگاہی دے۔

ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا محکمہ صحت میں مرکزی سسٹم قائم ہے، اسپتالوں کے مریضوں کو جہاں بستر دستیاب ہوتے ہیں انکو گائیڈ کرتے ہیں ٹیکنیکل عملہ وینٹی لیٹرز چلانے کیلئے موجود ہے، جو نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں انکی تنخواہیں جاری کی جائیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہمارے اسپتالوں میں آکسیجن کا مکمل انتظام ہونا چاہئے، مریض کو آکسیجن بر وقت لگے تو وینٹی لیٹرز پر جانے کی ضرورت کم ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div