Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا: کورونا ، ایک اور ڈاکٹر جاں بحق،

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ۔...
شائع 04 مئ 2021 07:33pm

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ۔

ڈاکٹرنوراسلام حیات آباد میڈیکل کمپلیکس زیرعلاج تھے ۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد پینسٹھ ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 161 اموات اور3,377نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 18,310افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 837,523ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3،377 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ37 ہزار 523 ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div