Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

'حکومت نے آٹے کی قلت پیدا کرنیکی تیاری کرلی'

مسلم لیگ نون کے رہنما اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار...
شائع 04 مئ 2021 11:13pm

مسلم لیگ نون کے رہنما اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا کرنے کی تیاری کرلی ہے، عظمیٰ بخاری نے کراچی ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر سرکاری ایجنڈہ پیش کرنے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا کہ صوبہ بنانے والوں نے بغیر اختیارات کے سیکرٹریٹ بنا کر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹا بحران پیدا کرنے کی تیاری کرلی ہے، اے سی پٹواری دیہات میں گھوم رہے ہیں لیکن حکومتی نالائقی سے کوئی گندم دینے کو تیار نہیں۔

عظمی بخاری نے کراچی ضمنی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی، شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا۔

ایوان میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود حکومت نے شوگر فیکٹری کنٹرول اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021ء سمیت دیگر بلز منظور کروا لئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div