Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈاون کا اعلان

پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان ...
شائع 05 مئ 2021 10:51pm

پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

پنجاب میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کےلئے اہم فیصلہ کرلیا۔آٹھ مئی سے پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

صوبے میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ،پارکس، سیاحتی مقامات، شاپنگ مال، مزارات اور سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے.جن پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی ۔

لاک ڈاون کے دوران میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، جنرل اسٹورز، دودھ، گوشت، تندور ، پھل اور سبزیوں کی دوکانیں کھلی رہیں گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ عید پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div