Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کی اہم ملاقاتیں

وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، معروف عالم دین مولانا...
شائع 05 مئ 2021 08:36pm

وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل،ن لیگ کے منحرف رکن صوبائی میاں جلیل شرقپوری ، ممبر قومی اسمبلی فضل محمد اورابراہیم خان نے ملاقاتیں کیں۔

ن لیگ کے منحرف رکن جلیل شرقپوری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہیں کروں گا۔

وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارلیمانی امور، قانون سازی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال ہوا ۔

وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل،ن لیگ کے منحرف رکن صوبائی میاں جلیل شرقپوری نے بھی ملاقاتیں کیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور جلیل شرقپوری کی ملاقات میں تحریک لبیک پاکستان سے متعلقہ معاملات پربات چیت ہوئی ۔

ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ ٹی ایل پی معاملے پرحکومت کو بڑی دانش مندی سے چلنا ہوگا،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہیں کروں گا ۔

وزیراعظم سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد اورابراہیم خان نے بھی ملاقات کی ۔ ارکان کی جانب سے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div