Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'لاہور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے لاہور کے مسائل ترجیحی...
شائع 05 مئ 2021 10:28pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے لاہور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔ کمشنر لاہور کو شہرکی خوبصورتی کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن کو شہر کی خوبصورتی کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں پارکنگ کے مسائل، ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری اور جرائم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے بھی موثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے جایئں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div