Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور...
شائع 06 مئ 2021 07:54pm

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس آمد ہوئی ہے ۔وزیراعظم سےگورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی ملاقات میں موجود ہیں۔ملاقات میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائیگی۔

گورنرپنجاب نےآب پاک کےمنصوبوں سےمتعلق بتایا۔ملاقات میں چیئرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی کوچھت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی ترقی،استحکام کوعالمی ادارےتسلیم کررہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوروناسےبچاؤکیلئےایس او پی پرمکمل عملدرآمدکرنا ہوگا

وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد ایوان وزیراعلیٰ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div