Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی...
شائع 06 مئ 2021 07:56pm

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سےزائد اثاثوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت بیس مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ لیاقت قائم خانی کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر مجید نے نیب ریفرنس کی مخالفت کی اور کہا ہمیں نیب کی دستاویز پراعتراض ہے،نیب دستاویز پڑھنے کے قابل نہیں،نیب تفتیشی افسرکے دستخط بھی دستاویزپرنہیں ہے۔

جج احتساب عدالت کی نیب کومطلوبہ دستاویزفراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب ڈیڑھ سال تک اس کیس کی تحقیقات کرتا رہا،نیب سے پوچھا جائے کہ یہ عبوری ریفرنس ہے یا حتمی،نیب نے ریفرنس میں ذکر کیا ہےکہ یہ عبوری ریفرنس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقات کا عمل ختم نہیں ہوتا،کوئی نئی چیز آئے تواسے نیب عدالت میں پیش کریگا،۔ملزم کو ریفرنس پر اعتراض ہے تو تحریری درخواست دے،احتساب عدالت نے سماعت بیس مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div