Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'مکر جانا کو پی ٹی آئی حکومت نے عادت بنالیا ہے'

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ٹویٹر پیغام میں لکھا...
شائع 12 مئ 2021 07:33pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانا عادت بنالیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومتی گورننس میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا طریقہ رائج ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی خارجہ پالیسی میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا طریقہ کار ہے،، پی ٹی آئی کی یہ ناختم ہونے والی ادھر ادھر کی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں ‏‎5.8 فیصد پر ترقی کرتا، سی پیک لگاتا ملک محض ذکوة فطرانہ اور 46 ٹن چاولوں کی بوریوں پر آ گیا ہے، اس کا جواب کون دے گا؟ سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی.

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جب ملک میں ترقی نہیں ہوگی توسرمایہ کاری کے لئے کوئی ایک روپیہ نہیں دیتا،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div