Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

عید کے دوسرے روزکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 57 مقدمات درج

لاہور پولیس نے عید کے دوسرے روز کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر...
شائع 15 مئ 2021 01:01pm

لاہور پولیس نے عید کے دوسرے روز کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 57 مقدمات درج کئے،بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 270 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چلان کئے گئے،ڈی سی لاہور نے بھی ماسک نہ پہننے والے نوجوانوں کو سزا دی۔

لاہور پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق عید کے دوسرے روز فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 33 جبکہ دیگر ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کئے گئے،90 افراد کو ایس او پزا کی خلاف روزی پر حراست میں لیا گیا،کورونا کی تیسری لہر میں اب تک مجموعی طور پر 5408 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 270 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کئے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 78 مقدمات درج ہوئے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات گئے شہر کے 10مقامات پر ناکے لگائے اور ماسک نہ پہننے والے 350 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو سزا کے طور پر زمین پر بھی بٹھایا گیا،بعد ازاں زیر حراست نوجوانوں کو ماسک پہنا کر چھوڑ دیا گیا۔

coronavirus sops

FIR

lahore

police

Eid ul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div