Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

افغان عمل میں پیشرفت پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا...
شائع 17 مئ 2021 08:40pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی اور علاقائی سکیورٹی بالخصوص افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی،

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپین یونین سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور باھمی مفادات پر مبنی دوطرفہ مفید ہمہ جہتی شعبوں میں تعاون کے متمنی ہیں۔

یورپین یونین کی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام اور خاص کر افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div