Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسرائیلی بربریت کیخلاف تاجروں کا احتجاج

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آل پاکستان...
شائع 17 مئ 2021 10:39pm

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آل پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی ال پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام آبپارہ چوک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ صیہونی طاقتوں کے سامنے ڈٹے رہنے پر فلسطینیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

امت مسلمہ صیہونی طاقتوں کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ کوئی تو مسلمان حکمران آگے بڑھے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کا اعلان کرے۔ مظاہرے مین شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ ہوئی تو ہم ہر جمعہ کو بھرپور احتجاج کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div