Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

جاوید ہاشمی کےداماد کا میرج ہال گرادیا گیا

ملتان میں انتظامیہ اور پولیس نے جاوید ہاشمی کے داماد کا میرج ہال...
شائع 17 مئ 2021 11:37pm

ملتان میں انتظامیہ اور پولیس نے جاوید ہاشمی کے داماد کا میرج ہال گرا دیا۔

جاوید ہاشمی نے میرج ہال کی اراضی پر ملکیت کا دعوٰی کرتے ہوئے واقعے کو کارروائی کو انتقام قرار دے دیا- اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کے مطابق کمرشل عمارت نقشے کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی۔

ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ مخدوم رشید میں آپریشن کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد کا میرج ہال گرا دیا-

اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کا مؤقف ہے کہ مخدوم رشید کے موضع گھڑیالہ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، غیر قانون طور پر تعمیر کئے گئے شادی ہالز مسمار کر دئیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہالز کی تعمیر کیلئے تحصیل کونسل سے نقشہ کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ دوسری جانب جاوید ہاشمی نے آپریشن کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے داماد کا موبائل فون چھین لیا اور بدتمیزی بھی کی-

جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کنٹرول برداشت نہیں کر سکتے، ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا پڑے گا، ہمارا پورا خاندان گرفتاری دینے کو تیار ہے، مگر ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا-

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div