Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

'کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے تعلق نہیں '

وفاقی وزیر غلام سرورخان کا کہنا ہےکہ رنگ روڈ منصوبےکی الائنمنٹ...
شائع 17 مئ 2021 11:02pm

وفاقی وزیر غلام سرورخان کا کہنا ہےکہ رنگ روڈ منصوبےکی الائنمنٹ تبدیل کرنے یا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ رنگ روڈ میں ان کی ایک انچ زمین ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑد یں گے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ ٹھلیاں سے ہی بنانے کی تجویز دی گئی تھی ، این ایچ اے نے 2017 میں کہا ٹھلیاں سے بنانے سے ٹول پلازہ جام ہو جائیں گے،رنگ روڈ کی الائنمنٹ کو اسکینڈل بناکر مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں بتائیں وہ کونسا اسکینڈل تھا جس کی وجہ سےمیری وزارت بدلی گئی ، وہ اسکینڈل معلوم کریں اور پھر ضرور سامنے لائیں ، وزیراعظم کا یہ حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کون سا کھلاڑی کہاں کھیلانا ہے،اگر کسی کے پاس میرا کوئی اسکینڈل تھا تو ڈھائی سال پہلےبتاتے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام اور خدا کی عدالت میں خود کو پیش کرتا ہوں،رنگ روڈ میں میری ایک انچ زمین ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑد وں گا،کسی انکوائری رپورٹ میں میرا نام نہیں آیا،کسی کے کہنے پر ان کا نام لیا گیا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے معاملے کی نئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے خاندان نے سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے ، میرا یا میرے خاندان کا کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں،نوٹس ضرور دوں گا ، الزام لگانے والا حساب ضرور دے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div