Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

”کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں“

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ...
شائع 08 جون 2021 11:49am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کھانےکوروٹی اورپہننےکوکپڑا نہیں مگر وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانانہیں، گھرگھر معاشی تباہی کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے توحکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم پر طنز کرتےہوئے کہا کہ کھانے کوروٹی نہیں،پہننےکوکپڑانہیں اورسرپرچھت نہیں لیکن عمران خان کہتےہیں گھبرانانہیں،سابق صدر پرویز مشرف کے دورمیں50 فیصدعوام غربت کا شکارتھے،پیپلز پارٹی نے جن حالات سے ملک کو نکالا عمران خان نے پھر اسی نہج پر پہنچا دیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گھرگھرمعاشی تباہی کی داستانیں رقم ہورہی ہیں،گندم اورگنادستیاب مگرآٹا اورچینی مہنگی ہے،عمران خان کی مافیاکی سرپرستی کےنتائج نہیں تواورکیاہیں؟۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکرنہیں،حکومت نےجی ڈی پی کےغلط اعدادوشمارکا شوشہ چھوڑاہے،ہمارےعلاوہ کسی نےبھی آج تک ایساعوامی بجٹ نہیں بنایا،جس میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کو ریلیف ملا ہو، معیشت کو بچانے کیلئے حکومت سےنجات حاصل کرنا ہوگی۔

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

PTI govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div