Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی: نسلہ ٹاور ، پس پردہ حقائق منظرعام پر

سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر قائد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف...
شائع 23 جون 2021 12:58am

سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر قائد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کراچی کے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو بھی گرانے کا حکم دیا گیا ہے، نسلہ ٹاور کا مالک کون ہے، اس کے پیچھے چھپے اہم حقائق سامنے آگئے۔

نسلہ ٹاور کے 90 فیصد شیئر ہولڈر کا مالک بیرون ملک مفرور ایس بی سی اے کا سابق ڈی جی منظور قادر کاکا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اعلی عدلیہ کے نسلہ ٹاور کو بھی گرانے کے احکامات ہیں جسے ابھی تک گرایا نہیں جاسکا ہے، نسلہ ٹاور کے پیچھے چھپے اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔

عمارت کے 90 فیصد شیئر ہولڈر کا مالک سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا ہے ، منظور قادر کاکا اس وقت بیرون ملک مفرور ہے، منظور قادر کنسٹرکشن کا کام آباد کے سابق چئیرمین کے ملازم قادر کے نام پر کرتا ہے۔

نسلہ ٹاور بھی ملازم قادر کے نام پر ہی ہے، اس کے یونیورسٹی پر بھی دو غیر قانونی ہائی رائز پروجیکٹس ہیں،ان پروجیکٹس پر بھی سپریم کورٹ اور نیب میں کیس زیر سماعت ہے، مذکورہ پروجیکٹس پر تعمیراتی کام چھ ماہ قبل موجودہ ڈی جی کے دور میں دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

منظور قادر کاکا کینیڈا میں بیٹھ کر ان پروجیکٹس کو بچانے کیلئے سرگرم ہے، ہائی رائز پروجیکٹ میں ایم کیو ایم مرکزبہادرآباد سے متصل پارک کی زمین پر بھی ہے، پروجیکٹ پر حکم امتناع کے باوجود موجودہ ڈی جی کے دور میں دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

Supreme Court

Nasla Tower

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div