Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

سراج الحق کاملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق نے 4 جولائی کو ملک بھر میں مہنگائی...
شائع 27 جون 2021 08:28pm

جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق نے 4 جولائی کو ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیش کردہ بجٹ سودی نظام پر مبنی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں تین روزہ مرکزی مجلس شوری کےاجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤپرملکی اثاثوں کو گروی رکھا جارہا ہے۔ مدینہ کی ریاست بنانے کا دعوی کرنے والوں نے بجٹ میں 36 فیصد سود کی ادائیگی کے لئے رکھا۔

سراج الحق نےکہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کا تیار کردہ مسودہ سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے،جس کی تفصیلات 30 جون کو عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا پارلیمانی نظام یا صدارتی نظام عوام کا مسئلہ نہیں، عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ 2 جولائی کو جماعت اسلامی اسلام آباد میں بیروزگاری کے خلاف مارچ کرے گی۔

Sirajul Haq

protest

JI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div