Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

الزام تراشی کسی فریق یاخطے کےمفادمیں نہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ منفی بیانات...
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2021 03:01pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکوجھٹلایا نہیں جا سکتا،الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے مفاد میں نہیں۔

دوشنبے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات ایس سی اووزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہوئی،جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اورپرامن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندی میں اضافے کا رجحان اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعثِ تشویش ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ان پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے اور جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پرزور دیا کہ وہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا ءکے تناظر میں باہمی مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا جلد سیاسی حل نکالیں تاکہ افغانستان میں مستقل اوردیرپا قیام امن کی راہ ہموارہوسکے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Afghan Foreign Minister

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div