Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کی مون سون بارشوں کے دوران شہریوں سے احتیاط کی اپیل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مون سون بارشوں کےدوران شہریوں...
شائع 28 جولائ 2021 03:35pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مون سون بارشوں کےدوران شہریوں سےاحتیاط کی اپیل کردی اور این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ مون سون کے تیز بارانی سلسلے میں اپنے شہریوں کو خیردار کرتے ہوئے میں انہیں خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کر رہا ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اےسمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار رہنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div