Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 10 اگست 2021 11:04am

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر آج تک کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی،میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کیلئے ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظور کی گئی ہے اور کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں گے۔

fawad chaudhry

Information Minister

terrorism

اسلام آباد

War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div