Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 95 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 24,573ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
شائع 17 اگست 2021 09:33am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 95 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 24,573 ہوگئی جبکہ کورونا کے3,221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1,105,300 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3,221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد11 لاکھ 05 ہزار 300 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 718 ہوگئی جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 13 ہزار 379 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 53 ہزار 134، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، بلوچستان میں31 ہزار 632، گلگت بلتستان میں 9442 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 29 ہزار 593 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 36، خیبر پختو نخوا میں11، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3،3 اورگلگت بلتستان میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,412 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6475، خیبرپختونخوا میں 4679، اسلام آباد میں837، بلوچستان میں 335 اور گلگت بلتستان میں 166اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 669 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ87 ہزار 423 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,896 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,291 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار181کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3221 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 950 ہزار 196 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div