Aaj TV News

BR100 4,617 Increased By ▲ 7 (0.15%)
BR30 17,726 Increased By ▲ 106 (0.6%)
KSE100 45,083 Increased By ▲ 128 (0.28%)
KSE30 17,828 Increased By ▲ 90 (0.51%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,393,887 7,539
DEATHS 29,162 25
Sindh 533,496 Cases
Punjab 469,540 Cases
Balochistan 34,131 Cases
Islamabad 122,098 Cases
KP 187,983 Cases

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہےکہ بھارت نےپاکستان میں دہشتگردی کروائی، بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی ، افغانستان میں تبدیلی سے بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکائی ہے، افغانستان کا مسئلہ افغان عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلےمیں ملوث نہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، طالبان نےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو مثبت اقدام ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں، افغانستان سے کاروباری راستے کھلے ہیں اور باہمی تجارت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، اب تک ہم افغانستان سے 2528 افراکو لا چکےہیں، 1500 افغانی طورخم بارڈ ر سے آئے جبکہ 1100 طورخم بارڈر سے واپس گئے ہیں، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نےپاکستان میں دہشتگردی کروائی، بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی، افغانستان کی صورتحال پر بھارت کا پریشان ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اس کا ساری دنیا کو احساس ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان دس سال آگے جب کہ اپوزیشن دس سال پیچھے کی سوچ رکھتی ہے، پی ڈی ایم میں مزید طاقت نہیں ،ان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، صرف مولانافضل الرحمان کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے لیکن پی ڈی ایم کے باقی کھلاڑی انڈر نائنٹین ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے 1122کیلئے پیسے دے دیئے ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق 8 ڈرون خریدے گئے ہیں، شہر میں ایک ہزار 92 کیمرے لگانے جارہے ہیں۔