Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دفترخارجہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نے دہشتگردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف جنگ اور خطے...
شائع 11 ستمبر 2021 11:08pm

پاکستان نے دہشتگردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف جنگ اور خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی برقرار رکھنے کا اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکا میں گیارہ ستمبر کو دہشتگردی کے حملوں کو 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بار پھر ان حملوں کی مذمت کی اور بے گناہ متاثرین کے خاندانوں اور عزیزوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ترجمان نےکہاپاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بین الاقوامی برادری کا فعال شراکت دار رہا ہے۔ پاکستان نے اس جدو جہد میں قائدانہ کردار ادا کیا اور 80 ہزار جانوں کے زیاں اور ایک سو پچاس ارب ڈالرز کے اقتصادی نقصان کی صورت میں بے مثال قربانی دے کر اپنے بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا۔

عاصم افتخار نے کہا ہم پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں خاص طور پر گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کی منصوبہ بندی اور مدد سرحد پار سے ہوئی۔

انہوں نے کہا پاکستان نے اپنی سرزمین پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے منصوبہ سازوں،معاونین اور ر قم فراہم کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہے اور وہ آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

terrorism

US

9/11

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div