Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرخارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
شائع 20 ستمبر 2021 12:11pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی کی نمائندگی کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے جبکہ وزیرخارجہ نیویارک سے واپسی پر26ستمبر سے برطانیہ کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات نیویارک پہنچ جائیں گے۔ وزیرخارجہ کی پورےہفتے نیویارک میں اہم مصروفیات طے ہیں ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈلائنز پرشاہ محمود قریشی کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

شاہ محمودقریشی نیویارک سے واپسی پرلندن بھی جائیں گے،26سے28ستمبرتک برطانیہ کا دورہ ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی کل بروز منگل استقبالیہ میں شریک ہوں گے،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس تمام ممالک کے سربراہان کےاعزازمیں استقبالیہ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے 24ستمبرکوورچوئل خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نیویارک جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے،اوآئی سی رابطہ گروپ برائےکشمیرکا اجلاس جمعرات کو طےہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک میں قیام کے دوران متعددملکوں کے وزرائےخارجہ اوردیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

New York

UN GENERAL ASSEMBLY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div