Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کےلئےاقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار

پی آئی اے،اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے...
شائع 26 ستمبر 2021 10:05pm

پی آئی اے،اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کے بعد پی آئی اے،خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کےلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار پائی۔

پی آئی اے،اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طےپاگیا ہےجس کی رو سے پی آئی اےاپنے دفاتر،ایروپورٹس اورجہاز میں ہراسگی کو روکنے کےلئے شعور اجاگر کرے گا۔ان مقامات پر ہراسگی کو روکنے کےلئے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول اور پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے دستخط کئے۔

پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہوگی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے میں اقدامات شروع کردیے۔

ایئرمارشل ارشدملک نےکہا اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کےلئے ایک اعزاز ہے۔بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔

یواین وومن کی سربراہ شرمیلارسول نےکہا پاکستان میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔

وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی جانب سے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی محتسب معاشرہ میں ہراسگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کےلئے سرگرم رہے گا۔

PIA

harassment

UN

womens safety

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div