Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حلیم عادل شیخ کی مراد علی شاہ کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما...
شائع 28 ستمبر 2021 02:36pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما ءحلیم عادل شیخ کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔

دہری شہریت کیس میں نااہلی اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ۔

حلیم عادل شیخ کا اپنی درخواست میں کہناتھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ کو دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ نے صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مسقتل نااہل قرار دیا جائے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

Sindh HighCourt

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div