Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

نورمقدم قتل کیس: سپریم کورٹ کی عصمت ذاکر کی حد تک شواہد پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں آئندہ سماعت پر...
شائع 11 اکتوبر 2021 02:01pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ عصمت ذاکر کی حد تک شواہد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچص نے نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ عصمت جعفر کا کہاں ذکر ہے؟ جسٹس عمرعطا ءبندیال نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں عصمت جعفر کا ذکر ہی موجود نہیں۔

ملزمان کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ قتل کا مقدمہ ظاہر جعفر پرہے، والدین قتل کے وقت کراچی میں تھے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ صرف حقائق کو سمجھنے کیلئے آپ سے معلومات لے رہے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے تاحال فرانزک رپورٹس موصول نہ ہونےکابتاتےہوئےکہا کہ دوماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے ہائیکورٹ کے حکم سے شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہوگا ۔

جس پرجسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق لازمی ہے تاہم مقدمہ نمٹانے میں تاخیرسے اضطراب بڑھتا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ عصمت ذاکرکی حد تک شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Supreme Court

اسلام آباد

murder case

justice umer ata bandiyal

Zahir Jaffer

Noor Mukadam

asmat zakir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div